Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(210)


Skip Navigation Links. اسلامی نظریاتی كونسل كا 210واں اجلاس آج مؤرخہ۸؍فروری ۲۰۱۸ء بروز جمعرات زیر صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی كونسل ڈاكٹر قبلہ ایاز منعقد ہوا۔ اجلاس میں درج ذیل اراكین كونسل نے شركت كی:- ڈاكٹرصاحبزادہ ساجد الرحمٰن، علامہ عبدالحكیم اكبری،جسٹس(ریٹائرڈ)محمد رضاخان ، ڈاكٹرسمیحہ راحیل قاضی ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، مولانا امداد اللہ، عبداللہ، علامہ سید افتخار حسین نقوی، جسٹس(ریٹائرڈ) منظور حسین گیلانی، ڈاكٹر قاری عبد الرشید، عارف حسین واحدی، ابو الظفر غلام محمد سیالوی، مولانا حافظ فضل الرحیم، ملك اللہ بخش كلیار، خورشید احمد ندیم، ڈاكٹر راغب حسین نعیمی، پیر روح الحسنین معین۔ اجلاس نے متفقہ طور پر قراردیا كہ ملك كا عدالتی نظام اصلاح طلب ہے اور اس كے لیے فوری طور پر بڑے اقدامات كرنے ہوں گے۔زینب قتل كیس اور اس قسم كے سنگین جرائم كی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ كونسل نے سفارش كی كہ ان سنگین جرائم كے لیے فوری اور سریع الانصاف عدالتوں كا قیام عمل میں لایا جائے تاكہ متاثرین كی جلداز جلد داد رسی كا اہتمام ہو۔ پاكستان میں سزا كی شدت اور سنگینی كی بجائے سزا كی یقینیت كا اہتمام ہونا چاہیے۔ یہی وہ بہتر راستہ ہے، جس كی وجہ سے جرائم میں كمی كا امكان ہے۔ سزاؤں كی تشہیر كے لیے جدید ذرائع ابلاغ سے مدد لی جائے تاكہ اسلامی فلسفہ سزا برائے زجر اور انسداد جرائم (deterrence) كا مقصد حاصل ہو جائے۔ كونسل نے پیغام پاكستان اعلامیہ/بیانیہ/فتویٰ كی تائید كی اور سفارش كی كہ پارلیمنٹ كے ذریعے اس پر عملدرآمد كے لیے قانون سازی كی جائے۔ ہائرایجوكیشن كمیشن اس كو یونیورسٹیوں میں نصاب اور مكالمے كا حصہ بنائے۔ صوبائی حكومتیں اس تشہیر كے لیے صوبائی اور ضلعی سطح پر علماء كنونشنز كا انعقاد كریں۔مدارس كے تمام وفاق مدرسین اور طلباء میں اس كو متعارف كرانے كے لیے اقدامات كریں۔ كونسل نے وزارت مذہبی امور كی طرف سے ارسال كردہ ڈرافٹ برائے بین المذاہب تفہیم،تعاون ومكالمہ كی بھی منظوری دی اور امید ظاہر كی كہ اس بنیاد پر قائم ریاستی پالیسی بین الاقوامی برادری میں پاكستانی كے تصور كو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ نجی سود كی ممانعت كے بارے میں بل كے ساتھ اتفاق كیا گیا اور قراردیا كہ نجی سود غریب اور مجبور لوگوں كے استحصال كا سبب ہے اور معاشرتی بگاڑ میں اضافے كا باعث ہے۔ اس كے فوری انسداد كی ضرورت ہے۔


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved