Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(209)


Skip Navigation Links. اسلامی نظریاتی كونسل كا ۲۰۹واں اجلاس آج مؤرخہ۱۷؍جنوری ۲۰۱۸ء بروز بدھ زیر صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی كونسل ڈاكٹر قبلہ ایاز انعقاد پذیرہوا۔ اجلاس میں درج ذیل معزز اراكین كونسل نے شركت فرمائی:- علامہ عبدالحكیم اكبری،جسٹس(ریٹائرڈ)محمد رضاخان ، ڈاكٹر نوراحمدشاہتاز، ڈاكٹرسمیحہ راحیل قاضی ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، مولانا امداد اللہ، عبداللہ، علامہ سید افتخار حسین نقوی، جسٹس(ریٹائرڈ) منظور حسین گیلانی، ڈاكٹر قاری عبدالرشید، عارف حسین واحدی، ابو الظفر غلام محمد سیالوی، مولانا حافظ فضل الرحیم، ملك اللہ بخش كلیار، خورشید احمد ندیم، ڈاكٹرصاحبزادہ ساجد الرحمٰن، ڈاكٹر راغب حسین نعیمی۔ اجلاس كا باقاعدہ آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا۔ اس كے بعد ایجنڈا پر باقاعدہ گفتگو سے پہلے كونسل نے ایوان صدر سے ‘‘پیغام پاكستان’’ كے عنوان سے جاری بیانیہ كی تحسین كی اور قصور میں پیش آنے والے واقعہ كی مذمت كی، اور بچوں سے زیادتی سے متعلق كونسل كی سابقہ سفارش پر عملدرآمد كا مطالبہ كیا۔كونسل نے فیصلہ كیا كہ قصور كے واقعے پر ریسرچ كیا جائے گا اور اس واقعے كے معاشرتی، نفسیاتی اور جرمیاتی پہلوؤں كا جامع جائزہ لے كر ریاست اور معاشرے كے لیے لائحہ عمل طے كیا جائے گا۔ بعدازاں درج ذیل آئٹمز زیر بحث آئے اور فیصلے ہوئے: ۱۔ خواجہ سراؤں كے حقوق كےتحفظ كے لیےمسودہ بل ۲۰۱۷ء سفارش: مخنث افراد كے حقوق كے تحفظ كے لیے قانون سازی كی تحسین كی تاہم بل كو دوبارہ ڈرافٹ كرنے اور جامع بنانے كی سفارش كی نیز قرار دیا كہ مخنث جس شناخت كے ساتھ معاشرے میں موجود ہوں وہی برقرار ركھی جائے گی البتہ بوقت ضرورت مثلاً میراث كے مسائل میں عدالت جنس كے تعین كا فیصلہ كرے گی۔ ۲۔ آئینی ترمیمی بل ۲۰۱۷ء (بابت غیرمسلم كا حلف نامہ) سفارش:غیرمسلم كے لیے حلف نامہ ضروری ہے تاہم متعلقہ آرٹیكل میں ایك ذیلی جملہ(Proviso)اگروہ چاہتا ہے تو اپنے مذہب كے مطابق حلف لے۔ ۳۔ حج كے دوران حجاج كرام كی تربیت ودیگر سہولیات كےاہتمام سے متعلق تجاویز سفارش: حجاج كرام كے لیے حكومت مقامی طور پر تربیتی كورس كااہتمام كرے۔مفت حج كے بجائے رضاكارانہ معلمین كی حوصلہ افزائی كی جائے۔ ۴۔ افتاء--- بنیادی اصول، ذمہ داری سفارش: یہ مسئلہ موجودہ ملكی ہڑتالوں اور اجتجاج كے حوالے سے سامنے آیا۔ اس پر كونسل اجتجاج كے شرعی طرق كے عنوان سے ایك تحقیقی پروجیكٹ پر كام كرنے كا فیصلہ كیا۔ ۵۔ بلیك فرائیڈے-----بنیادی تصور سفارش: اس دن ماركیٹ میں بارعایت اشیاء فراہم كرنے كی گنجائش ہے لیكن اس دن كو بلیك ڈے كے نام سے منسوب كرنا جمعے كے مبارك دن كی توہین ہے۔لہذابلیسڈفرائیڈے (Blessed Friday)كا نام تجویز كیا گیا ہے۔كونسل نے كہا كالے رنگ كی اہانت مقصود نہیں لیكن چونكہ ہمارے ماحول میں كالے رنگ كو منفی معنوں میں لیا جاتا ہے۔ اس لیے جمعة المبارك كو كالا دن قراردینا مناسب نہیں۔جمعة المبارك كی تركیب ہمارے ہاں پہلے سے مروج ہے۔ ۶۔ صنفی حقوق میں توازن كے لیےمسودہ قانون كی تجویز سفارش: اس حوالے سے طے پایا كہ كونسل عنقریب ایك كانفرنس بعنوان: ‘‘صنف، معاشرہ اور شریعت عصرحاضر كے تناظر میں’’ كا انعقاد كرے گی۔جس میں خواتین ،مردوں، خواجہ سراؤں اور بچوں كے حقوق كے حوالے سےمقالات پیش ہوں گے۔ ۷۔ امتناع ازدواج اطفال(ترمیمی) بل ۲۰۱۷ء سفارش: معزز اركان پر مشتمل كمیٹی دیگر اسلامی ممالك میں بچوں كی شادی سے متعلق رائج قوانین كی روشنی میں اس بل كا جائزہ لے كر رپورٹ كونسل میں پیش كرے گی۔


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved