Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(208)


Skip Navigation Links. اسلامی نظریاتی كونسل كا ۲۰۸واں اجلاس آج مؤرخہ۶؍دسمبر۲۰۱۷ء بروز بدھ زیر صدارت جناب پروفیسر ڈاكٹر قبلہ ایاز،چیئرمین كونسل انعقاد پذیرہوا۔ اجلاس میں درج ذیل معزز اراكین كونسل نے شركت فرمائی:- جناب علامہ عبدالحكیم اكبری،جناب جسٹس(ریٹائرڈ)محمد رضاخان ، جناب ڈاكٹر نوراحمدشاہتاز، محترمہ ڈاكٹرسمیحہ راحیل قاضی ، جناب صاحبزدہ زاہد محمود قاسمی ، جناب مولانا امداد اللہ، جناب عبداللہ، جناب علامہ سید افتخار حسین نقوی،جناب جسٹس(ریٹائرڈ) منظور حسین گیلانی، جناب ڈاكٹر قاری عبدالرشید، جناب عارف حسین واحدی،جناب ابو الظفر غلام محمد سیالوی، جناب مولانا حافظ فضل الرحیم، جناب ملك اللہ بخش كلیار، جناب خورشید احمد ندیم۔ اجلاس كا باقاعدہ آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا۔ بعد ازاں نئے آنے والے معزز ممبران كونسل كو خوش آمدید كہنے كے بعد باہمی تعارف ہوا۔اس كے بعد ایجنڈا پر باقاعدہ گفتگو كا آغاز ہوا اور درج ذیل آئٹم زیر بحث آئے اور فیصلے ہوئے: (الف) سارك انرجی سنٹر(SEC)كا زكوٰة سے استثنیٰ كے لیے سرٹیفكیٹ كا حصول،(ب) زكوٰة وعشر آرڈریننس كے سیكشن نمبر۲ كے تحت مختلف اداروں/سوسائٹیز اور فنڈز كا زكوٰة كی لازمی كٹوتی سے استثناء اور نفع بخش اسكیموں میں سرمایہ كاری استفسارات از وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی، حكومت پاكستان، اسلام آباد۔ پاكستانی كرنسی كے ایك روپیہ كے سكے پر تحریر كردہ نام‘‘قائداعظم محمد علی جناح’’استفسار از وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی، حكومت پاكستان اسلام آباد قومی پالیسی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور قانون برائے قومی كمیشن ۲۰۱۵ء كےمسودات۔۔۔ استفسار از وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی، حكومت پاكستان اسلام آباد پاكستان پینل كوڈ(ترمیمی) بل، ۲۰۱۷ء(دیت كی رقم كا تعین)—استفسار از وزارت داخلہ، حكومت پاكستان، اسلام آباد فوجداری قانون(ترمیمی) بل، ۲۰۱۷ء (بابت میت كی توہین وغیرہ)---استفساراز وزارت داخلہ، حكومت پاكستان، اسلام آباد انسداد جادوگری(Witchcraft)بل، ۲۰۱۷ء---استفسار از قائمہ كمیٹی وزارت داخلہ، حكومت پاكستان، اسلام آباد پاكستان پینل كوڈ(ترمیمی) بل، ۲۰۱۷ء(اقدام خودكشی كی سزا)---استفساراز وزارت خارجہ، حكومت پاكستان، اسلام آباد ہندو میرج بل ۲۰۱۶ء كی دفعہ ۱۲(۱)(iii)---مراسلہ ازانسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز ، اسلام آباد قانون انتخاب بل ۲۰۱۷ء--- برائے اطلاع مسلم عائلی قوانین(ترمیمی)ایكٹ ۲۰۱۷ء(بل )(بابت فقہ جعفریہ میں تقسیم میراث) استفسار از وزارت قانون وانصاف، حكومت پاكستان، اسلام آباد ----برائے اطلاع ورائے۔


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved