Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(201)


Skip Navigation Links. آج مؤرخہ ۲۹؍ دسمبر ۲۰۱۵ء كو اسلامی نظریاتی كونسل كا ۲۰۱واں اجلاس صبح ۳۰: ۹ بجے شروع ہوا تو سب سے پہلے قرآن بورڈ پنجاب كے چیئرمین جناب مولانا غلام محمد سیالوی اور ان كے ہمراہ جناب مولاناقاری احمد میاں تھانوی كے ساتھ قرآن كریم كی طباعت كے حوالے سے گفتگو كا آغاز ہوا۔ ڈیڑھ گھنٹے كی تفصیلی علمی گفتگو میں ان حضرات نے قرآن پاك كے حوالے سے اپنی خدمات كا تفصیلی ذكر كیا۔ قرآن بورڈ پنجاب كے حضرات كی علمی گفتگو كو سننے كے بعد كونسل نے اس پر غوروفكر كر كے كوئی فیصلہ مرتب كرنا تھا كہ اس دوران جناب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور ان كے ہمراہ جناب مولانا زاہد محمود قاسمی اجلاس میں تشریف لائے۔ انہوں نے آتے ہی ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ شروع كرنے كے ساتھ ساتھ اجلاس میں نازیبا الفاظ كا بے دریغ استعمال كیا جس سے اجلاس كا ماحول مكدر ہوگیا۔ مزید برآں ان حضرات نے ایجنڈے سے ہٹ كر غیر متعلقہ ابحاث كو شروع كر دیا اور اس دوران بھی مسلسل نازیبا الفاظ كا استعمال اور ہنگامہ آرائی جاری ركھی۔ چونكہ جناب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی كی ركنیت كا آخری اجلاس تھا اس لئے وہ اس ہنگامہ آرائی سے نہ جانے كن مقاصد كا حصول چاہتے تھے؟۔ مزید خفگی اور ماحول كے تكدر سے بچنے كے لئے تمام ممبران كی درخواست پر جناب چیئرمین نے اجلاس ملتوی كر دیا۔


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved