Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(199)


Skip Navigation Links. اسلامی نظریاتی كونسل كا دو روزہ ۱۹۹واں اجلاس مؤرخہ ۲۶- ۲۷؍ مئی ۲۰۱۵ء بروز منگل، بدھ دفتر كونسل اسلام آباد میں زیرصدارت جناب مولانا محمد خان شیرانی، چیئرمین اسلامی نظریاتی كونسل منعقد ہوا جس میں معزز اراكین كونسل جناب مولانا مفتی محمد ابراہیم قادری، جناب مولانا ڈاكٹر محمد ادریس سومرو، جناب مولانا فضل علی حقانی، جناب مولانا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، جناب علامہ سید افتخار حسین نقوی، جناب ڈاكٹر نور احمد شاہتاز، جناب عبداللہ، جناب علامہ محمد یوسف اعوان، جناب پیر میاں عبدالباقی، جناب علامہ علی محمد بوتراب، جناب مولانا امداد اللہ، جناب پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی، جناب جسٹس (ر) رضا خان، جناب جسٹس (ر) سید منظور حسین گیلانی، جناب مولانا مفتی غلام مصطفیٰ رضوی، جناب ڈاكٹر مشتاق احمد كلوٹا اور محترمہ ڈاكٹر سمیحہ راحیل قاضی نے شركت كی۔ اجلاس میں حسبِ ذیل ایجنڈا آئٹمز زیربحث آئے: دستوری(ترمیمی) بل ۲۰۱۴ء ، مسلم عائلی قوانین آرڈیننس دفعہ۸، عدالت كے ذریعے خلع كا حصول۔۔۔ موجودہ قانونی صورت حال اوردرپیش مسائل پر غوروخوض، قرآن كریم كے الفاظ كے تلفظ میں آسانی كے لیے ہجے اور رسم الخط، اشاعت قرآن پاك (ریكارڈنگ وطباعتی اغلاط كا خاتمہ) بل،۲۰۱۳ء،خواجہ سراؤں كے حقوق و ویلفیئر كے لیے مسودہ بل ، متبادل ماں كے حوالے سے عدالت عالیہ لاہور كا فیصلہ،متروكہ وقف املاك بورڈ كی طرف سے تعلیمی مقاصد كےلیے زمین كی الاٹمنٹ، حق حضانت سے متعلق مختلف مسائل، سودی سرمایہ كاری، این آئی ٹی یونٹس اور قومی بچت كی اسكیمیں، پنجاب اسمبلی كے منظور كردہ تین بلز بابت(i)بچہ شادی ممانعت پنجاب(ترمیمی) ایكٹ، 2015ء (ii) مسلم فیملی لاز پنجاب(ترمیمی)ایكٹ، 2015ء(iii)فیملی كورٹس پنجاب(ترمیمی) ایكٹ، 2015ء، لاؤڈ سپیكر كا غلط استعمال اور میڈیكل كی تعلیم كے بعد لاش كی تدفین۔۔۔ قانون سازی كی ضرورت۔ ان تمام آئٹمز پر كونسل نے تفصیلی غوروخوض كے بعد سفارشات مرتب كیں جوكہ بعدازاں پارلیمان كو ارسال كر دی جائیں گی۔


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved