Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(196)


Skip Navigation Links. کونسل کا ۱۹۶واں اجلاس آج مؤرخہ ۲۱ ؍ اكتوبر ۲۰۱۴ء کو کونسل کے آڈیٹوریم میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس ہذا میں اراکین کونسل جناب مفتی محمد ابراہیم قادری، جناب پیر عبدالباقی، جناب علامہ محمد یوسف اعوان، جناب مولانا فضل علی حقانی، جناب علامہ محمد طاہر محمود اشرفی ، جناب مولانا ڈاكٹر محمد ادریس سومرو، جناب محمد مشتاق كلوٹا، جناب سید سعید احمد شاہ گجراتی، جناب مولانا مفتی غلام مصطفیٰ رضوی اور جناب علامہ محمد امین شہیدی نے شرکت کی۔ اجلاس كے ایجنڈا پر قانون انفساخ مسلم ازدواج ۱۹۳۹ء، كتاب ‘‘رمضان ماہ غفران’’ كی چند عبارات پر اعتراض سے متعلق استفسار، حدود كے مقدمات میں خاتون جج كی تقرری، تحفظ پاكستان آرڈیننس ۲۰۱۳ء، تحفظ پاكستان (ترمیمی) آرڈیننس ۲۰۱۴ء اور تحفظ پاكستان ایكٹ ۲۰۱۴ء، قومی داخلہ سلامتی پالیسی ۲۰۱۴- ۲۰۱۸ء اور ملكی و بین الاقوامی معاہدات (۲۰۰۹- ۱۹۴۷ء) سے متعلق تحقیقی منصوبے كے جائزے كے لئے كمیٹی كی تشكیل، زیرغور تھے۔ آج كی نشست میں قانون انفساخ مسلم ازدواج كی دفعات (۱، ۲(۲)ii، ۲(۳)، ۲ (۴) اور ۲(۸)، ۲(۵)، ۲(۶)، اور ۲(۷)، ۴) اور كتاب ‘‘رمضان ماہ غفران’’ كی عبارات پر اعتراضات سے متعلق سفارشات اور فیصلے مرتب كئے گئے۔ بقیہ ایجنڈا آئٹمز پر غورووض دوسری نشست تك كے لئے ملتوی كیا گیا۔


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved