Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(183)


Skip Navigation Links. پریس ریلیز اسلامی نظریاتی کونسل کا ۱۸۳واں اجلاس، ۲۰! ستمبر ۲۰۱۱ء کو چیئرمین کونسل جناب مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت کونسل کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوا جس میں معزز اراکین نے شرکت فرمائی:۔ ۱۔ جناب ڈاکٹر انوار حسین صدیقی ۱۰۔ جناب مفتی محمد ابراہیم قادری ۲۔ جناب سید فیروز جمال شاہ کاکا خیل ۱۱۔ محترمہ شاہدہ اختر علی ۳۔ جناب ڈاکٹر محمد ادریس سومرو ۱۲۔ جناب مولانا محمد صدیق ہزاروی ۴۔ جناب مولانا ابو الفتح محمد یوسف ۱۳۔ جناب مولانا محمد حنیف جالندھری ۵۔ جناب مولانا فضل علی ۱۴۔ جناب صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری ۶۔ جناب مفتی محمد اقبال فیضی ۱۵۔ جناب جسٹس (ر) میاں نذیر اختر ۷۔ جناب مولانا سید افتخار حسین نقوی ۱۶۔ جناب مولانا زبیر احمد ظہیر ۸۔ جناب سید سعید احمد شاہ گجراتی ۱۷۔ جناب جسٹس (ر) مشتاق احمد میمن ۹۔ جناب مولانا غلام مصطفی رضوی کونسل نے اپنے آئندہ ماہانہ اجلاسوں کے لئے شیڈول وضع کیا اور اپنے ورکنگ گروپوں کے لئے طریقہ کار بھی وضع کیا اور سابقہ اجلاس کی روداد کی توثیق کی۔ بچوں/ بچیوں کی شادی کی ممانعت کے ایکٹ ۱۹۲۹ء میں ترمیم کے لئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ کا بل کونسل کے ورکنگ گروپ برائے جائزہ قوانین احوال شخصیہ کو غور و خوض کے لئے حوالہ کیا گیا۔ فوجداری نگرانی مقدمہ نمبر 2007/Q/01 بعنوان محمد شاہ و دیگر بنام وفاق پاکستان کے ضمن میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور سے وضاحت طلب کی جائے گی کہ کیا ایسے معاملات آئین میں درج کونسل کے فرائض منصبی کے دائرے میں آتے ہیں؟ اگر نہیں تو وزارت ہذا نے کس مقصد کے لئے یہ معاملہ کونسل میں بھیجا ہے۔ جناب چیئرمین نے معزز اراکین کونسل سے ان کی دلچسپی کے شعبوں کے ضمن میں معلومات طلب کیں تاکہ مختلف ورکنگ گروپوں کی ازسرنو تشکیل کی جا سکے۔ اس کے علاوہ کونسل میں جاری ریسرچ منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ (محمد الیاس خان) ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ)


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved