Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(180)


Skip Navigation Links. پریس ریلیز اسلامی نظریاتی کونسل اسلام آباد کا دو روزہ ۱۸۰ واں اجلاس (یکم ۔ دو مارچ ۲۰۱۱ئ) کونسل کے آڈیٹوریم ہال میں کونسل کے چیئرمین جناب مولانا محمد خان شیرانی کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں حسب ذیل معزز اراکین کونسل نے شرکت فرمائی۔ جناب مولانا فضل علی، جناب ڈاکٹر انوار حسین صدیقی، محترمہ ڈاکٹر صبیحہ قادری، محترمہ شاہدہ اختر علی، جناب مولانا ابو الفتح محمد یوسف، جناب مولانا محمد صدیق ہزاروی، جناب ڈاکٹر محمد ادریس سومرو،جناب مولانا غلام مصطفی رضوی، جناب مفتی محمد ابراہیم قادری، جناب مولانا سیدسعید احمد شاہ گجراتی۔ اجلاس میں کونسل کے گزشتہ ۱۷۹ ویں اجلاس منعقدہ ۲۳! دسمبر ۲۰۱۰ء کی روداد کی توثیق کی گئی اور اس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد رپورٹ ملاحظہ کی گئی اوراس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ او آئی سی کی تجاویز کے مطابق حلال کھانے کے معیار کے حوالے سے وزارت خوراک و زراعت، اسلام آباد سے استفسار کے ضمن میں کونسل نے یہ رائے دی کہ تکلیف سے بچانے کے لیے کسی مناسب طریقے سے بے ہوش کردہ جانور کا ذبیحہ کھانا حلال ہے۔ مزید برآں کونسل نے اپنے آئندہ اجلاس کے لیے متوقع ایجنڈے کی منظوری دی۔ مؤرخہ ۲! مارچ کو کونسل کے اجلاس کے دوسرے سیشن کے دوران یہ اندوہناک خبر وصول ہوئی کہ اقلیتوں کے وفاقی وزیر جناب شہباز بھٹی کو اسلام آباد کے I-8 کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ کونسل نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاشرہ میں عدم برداشت، شدت پسندی اور انتہاء پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔ کونسل نے معاشرہ کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ ملک و قوم، ملت اور امت اسلامیہ کو درپیش گوناگوں مسائل و مشکلات کے پیش نظر ایک دوسرے کے احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی سنجیدہ رویوں کا مظاہرہ کریں تاکہ انتشار، افراتفری اور لاقانونیت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پایا جاسکے اور ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی حالت کو سنبھالا دیا جاسکے۔ (محمد الیاس خان) ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ)


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved