Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(195)


Skip Navigation Links. کونسل کا ۱۹۵واں دو روزہ اجلاس مؤرخہ ۲۰۔۲۱ / مئی ۲۰۱۴ء کو کونسل کے آڈیٹوریم میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس ہذا میں اراکین کونسل جناب مولانا محمد حنیف جالندھری، جناب جسٹس (ر) نذیر اختر، جناب علامہ سید افتخار حسین نقوی، جناب علامہ حافظ زبیر احمد ظہیر، جناب سید فیروز جمال شاہ کاکاخیل، جناب جسٹس (ر) مشتاق اے میمن، جناب مفتی محمد ابراہیم قادری، جناب پیر عبدالباقی، جناب علامہ محمد یوسف اعوان، جناب مولانا فضل علی حقانی، علامہ محمد طاہر محمود اشرفی ، جناب مولانا ڈاكٹر محمد ادریس سومرو، جناب محمد مشتاق كلوٹا، جناب سید سعید احمد شاہ گجراتی، جناب صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری اور جناب علامہ محمد امین شہیدی نے شرکت کی۔ كونسل كے اجلاس میں مسلم عائلی قوانین آرڈیننس، ۱۹۶۱ء كی دفعات: ۲ (ج)، ۲ (د)، ۲ (ہ)، ۳ (۱)، ۳ (۲) اور دفعہ ۱۱ كے تحت بننے والے قواعد میں ضروری ترامیم تجویز كیں اور بچوں كی شادی كی ممانعت كا ایكٹ، ۱۹۲۹ء كے تحت باپ/دادا كے كئے ہوئے نكاح میں خیارِ بلوغ پر سفارشات مرتب كیں۔مزید برآں كرسچین میرج و طلاق ترمیمی بل، ۲۰۱۲ء اور ہندو میرج بل، ۲۰۱۳ء پر غوروخوض كیا گیا۔ جبكہ بقیہ ایجنڈا آئٹمز پر بحث آئندہ اجلاس تك ملتوی كر دی گئی۔ كونسل كے اُن آٹھ اراكین جن كی مدت ركنیت عنقریب اختتام پذیر ہو رہی ہے، كی خدمات كو سراہا گیا اور ان كے لئے نیك تمناؤں كا اظہار كیا گیا۔ نیز جناب مفتی منیب الرحمٰن كے جواں سال صاحبزادے كے انتقالِ پُرملال اور كونسل كے رفقاء جناب سید مراد علی شاہ، سینئر ٹرانسلیشن آفیسر كے بھائی اور جناب نصیب شاہ حسن زئی (پی اے برائے چیئرمین) كی خالہ كی وفات پر تعزیت و دعائے مغفرت كی گئی۔ یہ اجلاس جناب چیئرمین كے دعائیہ كلمات كے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved