Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(194)


Skip Navigation Links. کونسل کا ۱۹۴واں دو روزہ اجلاس مؤرخہ ۱۰۔۱۱ / مارچ ۲۰۱۴ء کو کونسل کے آڈیٹوریم میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس ہذا میں جناب چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سمیت اراکین کونسل جناب مولانا محمد حنیف جالندھری، جناب جسٹس (ر) نذیر اختر، جناب سید افتخار حسین نقوی، جناب حافظ زبیر احمد ظہیر، جناب سید فیروز جمال شاہ کاکاخیل، جناب جسٹس (ر) مشتاق اے میمن، جناب مفتی محمد ابراہیم قادری، جناب پیر عبدالباقی، جناب مفتی غلام مصطفی رضوی، جناب علامہ محمد یوسف اعوان، جناب مولانا فضل علی، علامہ طاہر محمود اشرفی اور جناب ڈاكٹر محمد ادریس سومرو نے شرکت کی۔ دوبارہ چیئرمین منتخب ہونے پر جناب مولانا محمد خان شیرانی كو تمام اراكین كونسل نے مبارکباد دی اور خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ كونسل بھرپور طریقے سے اپنی صلاحیتوں كو بروئے كار لاتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کی تکمیل میں سرخرو ہوگی۔ كونسل كے ایجنڈا پر ‘‘مسلم عائلی قوانین آرڈیننس ۱۹۶۱ء’’ غوروخوض كے لئے پیش كیا گیا جس میں (الف) مسلمانوں كے خاندانی قوانین كا آرڈیننس ۱۹۶۱ء (۱۱: دفعات) (ب) بچوں كی شادی كی ممانعت كا ایكٹ (۱۲: دفعات) (ج) قانون انفساخ مسلم ازدواج ہائے یعنی ایكٹ نمبر۸، ۱۹۳۹ء (۶: دفعات) زیربحث آئے۔ مذكورہ آرڈیننس و ایكٹس كی ہر دفعہ كا قرآن و سنت كی روشنی میں جائزہ لیا گیا۔ طویل بحث و تمحیص اور غوروخوض كے بعد بعض دفعات كی توثیق، بعض كی تنسیخ اور بعض دفعات میں مناسب ترامیم پر مشتمل سفارشات مرتب كی گئیں۔ (محمد الیاس خان) ڈائریكٹر جنرل (ریسرچ)


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved