Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(190)


Skip Navigation Links. اسلامی نظریاتی کونسل کے ۱۹۰ ویں اجلاس کا انعقاد، ۸ نئے اراکین کونسل کی اجلاس میں شرکت کونسل کا۱۹۰واںدو روزہ اجلاس آج مورخہ ۱۳۔۱۴/ فروری ۲۰۱۳ء کو کونسل کے آڈیٹوریم میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب مولانا محمدخان شیرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس ہذا میں جناب چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سمیت اراکین کونسل جناب مولانا محمد حنیف جالندھری،جناب صاحبزادہ پیر سید خالد سلطان قادری، جناب سید افتخار حسین نقوی، جناب حافظ زبیر احمد ظہیر ، جناب سید فیروزجمال شاہ کاکا خیل،جناب جسٹس مشتاق اے میمن نے شرکت کی جبکہ حال ہی میں نامزد ہونے والے آٹھ نئے اراکین نے بھی اجلاس میں شرکت کی جن کے نام درج ذیل ہیں، محترمہ ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی صاحبہ،جناب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،جناب مفتی محمد ابراہیم قادری، جناب پیر عبدالباقی،جناب سید سعید احمد شاہ گجراتی،جناب مفتی غلام مصطفی رضوی،جناب علامہ محمد یوسف اعوان ا ور جناب ڈاکٹر محمد مشتاق کلوٹا صاحب نے شرکت کی۔جناب چیئرمین نے نئے اراکین کونسل کی رکنیت کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے آنے والے اراکین کی شرکت سے قوانین پر غورو خوص کے کا م میں بھر پور معاونت حاصل ہو گی اور کونسل اپنے فرائض منصبی کی تکمیل میں سرخرو ہو گی۔ کونسل کے ایجنڈا پر حسب ذیل موضوعات غوروخوض کے لئے پیش کیے گئے، خواتین کے مفاد کے منافی اقدامات کا (ترمیمی فوجداری قانون) ایکٹ مجریہ ۲۰۱۱ء۔۔ گھریلو تشدد کے بارے میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل۔۔ مخنث بچوں کو وراثت میں حصہ دلوانے کے لئے مسلم عائلی قوانین آرڈیننس۱۹۶۱ء میں ترمیم کے لئے بل ۔۔ اسلام اور توحید کی توہین کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کا از خود نوٹس ۔۔ پاکستان اور یمن کے مابین مذہبی امور اور اوقاف پر تعاون کے معاہدے کامسودہ۔۔ مصیبت زدہ اور زیر حراست خواتین کے لئے فنڈ کے قیام کے ایکٹ ۱۹۹۶، میں مز ید ترمیم کے لئے (قومی اسمبلی سے منظور شدہ)بل، جبری تبدیلی مذہب کا مسئلہ۔۔ تحفظ اشیائے قدیمہ (نوادارت) ایکٹ ۱۹۷۵، کا ازسر نو جائزہ ۔۔ معاشی نظام کی اصلاح کے لئے تجاویز ۔۔ مسلم عائلی قوانین ۱۹۶۱ء پر بعض اعتراضات کا جائزہ۔۔ ’’فقہ جعفریہ میں طلاق کا مسئلہ ‘‘ اور ’’ایک مجلس میں تین طلاق ‘‘کا مسئلہ ۔۔رویت ہلال کے بارے میں رابطہ عالم اسلامی کی عالمی کانفرنس اور اس کے نتائج۔۔ کلو ننگ و ٹیسٹ ٹیوب بے بی و دیگر متعلقہ مسائل پر شرعی نقظہ نظر۔۔ شرعی حجاب کے بارے میں بنیادی احکام ،سوالات اور انتظامی مسائل ۔۔ بزرگ شہریوں کے بارے میں مسودہ بل اور پالیسی ۔۔زکوۃ فنڈ کو سرمایہ کاری کی غرض سے کمرشل بنکوں !مالیاتی اداروں میں رکھنا ۔کونسل نے ان موضوعات پر اپنی سفارشات مرتب کیں۔ (محمد الیاس خان) سیکرٹری


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved