Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(189)


Skip Navigation Links. پریس ریلیز وفاقی شرعی عدالت ربا کے متعلق زیرالتواء کیسوں کی سماعت جلد شروع کرے سزائے موت کا خاتمہ اسلامی شریعت کے خلاف ہے، اسلامی نظریاتی کونسل اسلامی نظریاتی کونسل کا ۱۸۹واں اجلاس چیئرمین، اسلامی نظریاتی کونسل جناب مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان کونسل جناب مولانا محمد حنیف جالندھری، جناب جسٹس (ر) نذیر اختر، جناب جسٹس (ر) مشتاق اے میمن، جناب سید فیروز جمال شاہ کاکا خیل، جناب علامہ سید افتخار حسین نقوی، جناب علامہ زبیر احمد ظہیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کونسل نے متفقہ فیصلہ کیا کہ وفاقی شرعی عدالت سے گزارش کی جائے کہ ربا سے متعلق زیرالتواء کیس کی جلد سماعت کر کے فیصلہ صادر کیا جائے۔ کونسل نے یہ بھی قرار دیا کہ سزائے موت کا خاتمہ اسلامی شریعت کے خلاف ہے اگر حکومت اس حوالے سے پارلیمنٹ میں کوئی بل زیربحث لانے کا ارادہ رکھتی ہے تو اس کو پہلے کونسل کے غوروخوض کے لئے بھیجا جائے۔ کونسل نے مزید حسب ذیل امور پر غور کیا: بچوں (کم عمر افراد) کی شادی کے امتناع کا ترمیمی بل ۲۰۰۹ء، خواتین کے مفاد کے منافی اقدامات کا (ترمیمی) فوجداری ایکٹ مجریہ ۲۰۱۱ء، گھریلو تشدد کے بارے میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل اور دیگر مسائل پر غوروخوض کیا اور سفارشات مرتب کیں۔ کونسل نے قرار دیا کہ مملکت خداداد پاکستان میں قانون سازی کرتے وقت اسلامی تعلیمات کو ہر صورت میں مدنظر رکھا جانا چاہیے تاکہ اس سلسلے میں آئینی تقاضے پورے کئے جا سکیں۔ (ڈاکٹر انعام اللہ) چیف ریسرچ آفیسر


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved