Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(186)


Skip Navigation Links. پریس ریلیز اسلامی نظریاتی کونسل کا ایک روزہ ۱۸۶واں اجلاس آج مورخہ ۲۶! مارچ ۲۰۱۲ بروز سوموار جناب سینیٹر مولانا محمد خان شیرانی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی زیرصدارت کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حسب ذیل معزز اراکین نے شرکت فرمائی: جناب ڈاکٹر انوار حسین صدیقی، جناب مولانا ابو الفتح محمد یوسف، جناب مولانا محمد ابراہیم قادری، جناب مولانا علامہ زبیر احمد ظہیر، جناب مولانا محمد صدیق ہزاروی، محترمہ پروفیسر ڈاکٹر صبیحہ قادری، جناب علامہ سید افتخار حسین نقوی، جناب مولانا ڈاکٹر محمد ادریس سومرو، جناب سید فیروز جمال شاہ کاکا خیل، جناب مولانا فضل علی، جناب مولانا مفتی غلام مصطفی رضوی، جناب مولانا محمد حنیف جالندھری، جناب صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری، جناب مولانا سید سعید احمد گجراتی، محترمہ شاہدہ اختر علی، جناب جسٹس (ر) میاں نذیر اختر، جناب جسٹس (ر) مشتاق اے میمن، جناب خواجہ محمد عامر کوریجہ۔ اجلاس میں زکوٰۃ کے مصارف اور مختلف اموال/ پیداوار میں اس کی شرح کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے۔ کونسل کے ۱۸۵ویں اجلاس منعقدہ ۲۱۔۲۲ دسمبر ۲۰۱۱ء کی روداد کی توثیق کی گئی اور اُس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ کا جائزہ لے کر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کونسل نے نومسلموں کے مسلمہ آئینی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں ریاست کی ذمہ داریوں سے متعلق ایک قرارداد منظور کی جس کا انگریزی متن منسلک ہے۔ (محمد الیاس خان) ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ)/ سیکرٹری


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved