Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(185)


Skip Navigation Links. پریس ریلیز اسلامی نظریاتی کونسل کا ۱۸۵واں اجلاس (۲۱۔۲۲! دسمبر ۲۰۱۱ئ) کونسل کے چیئرمین جناب سینیٹر مولانا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں جناب چیئرمین کے علاوہ حسب ذیل معزز ارکان نے شرکت کی:۔ ۱۔ جناب جسٹس (ر) نذیر اختر ۱۰۔ جناب مولانا ابوالفتح محمد یوسف ۲۔ جناب مولانا محمد حنیف جالندھری ۱۱۔ جناب مولانا فضل علی ۳۔ جناب مفتی محمد صدیق ہزاروی ۱۲۔ جناب مفتی محمد اقبال حسین شاہ فیضی ۴۔ محترمہ پروفیسر ڈاکٹر صبیحہ قادری ۱۳۔ جناب صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری ۵۔ محترمہ شاہدہ اختر علی ۱۴۔ جناب مولانا زبیر احمد ظہیر ۶۔ جناب مفتی محمد ابراہیم قادری ۱۵۔ جناب ڈاکٹر انوار حسین صدیقی ۷۔ جناب سید فیروز جمال شاہ کاکاخیل ۱۶۔ جناب مولانا مفتی غلام مصطفی رضوی ۸۔ جناب سید افتخار حسین نقوی ۱۷۔ جناب سید احمد سعید شاہ گجراتی ۹۔ جناب ڈاکٹر ادریس سومرو کونسل کے گزشتہ اجلاس یعنی ۱۸۴ویں اجلاس منعقدہ ۲۵! اکتوبر ۲۰۱۱ء کی روداد کی توثیق کی گئی اور اس اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔ کونسل کے اجلاس میں صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنمائوں اور سابقہ و موجودہ صوبائی وزراء نے بھی بطور مہمان شرکت کی جن میں سینئر منسٹر مولانا عبدالواسع، صوبائی وزیر صحت عین اللہ شمس، سابق وزیر صحت حافظ حمد اللہ، سابق سینئر وزیر مولانا امیر زمان، جی۔ ڈی۔ اے کے منسٹر حاجی محمد نواز، بلوچستان اسمبلی میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولوی عبدالنافع، بلوچستان اسمبلی کے دیگر ارکان مولوی غلام محمد، مولوی خان محمد شامل تھے۔ جناب مولانا عبدالواسع نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کونسل کے اجلاس میں کارروائی دیکھنے کا موقع دینے پر جناب چیئرمین اور کونسل کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ کونسل کی رپورٹوں کو بلوچستان اسمبلی میں پیش کریں گے اور کونسل کی سفارشات پر عمل کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ کونسل کے چیئرمین اور ارکان نے بلوچستان کے رہنمائوں کی اجلاس میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ معز اراکین کونسل نے چیئرمین کونسل کے اس فیصلے کو سراہا جس کے مطابق چیئرمین کونسل سینیٹر مولانا محمد خان شیرانی سینٹ کی رکنیت کے دوران اسلامی نظریاتی کونسل سے کوئی مشاہرہ وصول نہیں کریں گے اور اسے دوسرے افراد کے لئے قابلِ تقلید اقدام قرار دیا۔ کونسل کے اجلاس میں ۱۹۴۷ء سے ۲۰۰۹ء تک پاکستان کے بین الاقوامی معاہدات کے بارے میں کونسل کے جاری پراجیکٹ کے ضمن میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔ بچوں کی مشقت گروی رکھنے کے قانون ۱۹۳۳ء کے بارے میں کونسل کی گزشتہ سفارشات پر وزارت سماجی بہبود کے تحفظات کے ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل اس موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں ایک جامع رپورٹ تیار کرے گی۔ نیز نظام زکوٰۃ سے متعلق بعض انتہائی اہم سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ (محمد الیاس خان) ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ)


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved