Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(184)


Skip Navigation Links. پریس ریلیز اسلامی نظریاتی کونسل کا ۱۸۴ واں اجلاس ۲۵! اکتوبر ۲۰۱۱ء کو چیئرمین کونسل جناب مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدارت کونسل کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوا جس میں حسب ذیل معزز اراکین نے شرکت فرمائی:۔ جناب ڈاکٹر انوار حسین صدیقی، جناب سید فیروز جمال شاہ کاکاخیل، جناب مولانا ابوالفتح محمد یوسف، جناب مولانا فضل علی، جناب مفتی محمد اقبال فیضی، جناب مولانا سید افتخار حسین نقوی، جناب سید سعید احمد شاہ گجراتی، جناب مولانا غلام مصطفی رضوی، جناب مفتی محمد ابراہیم قادری، محترمہ شاہدہ اختر علی، جناب مولانا محمد صدیق ہزاروی، جناب مولانا محمد حنیف جالندھری، جناب جسٹس (ر) میاں نذیراختر، جناب مولانا زبیر احمد ظہیر، جناب جسٹس (ر) مشتاق احمد میمن، محترمہ پروفیسر ڈاکٹر صبیحہ قادری۔ کونسل کے اجلاس کے آغاز میں مادرِ جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز اور لیبیا کے راہنما کرنل معمر قذافی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ کونسل کے ۱۸۳ ویں اجلاس منعقدہ ۲۰! ستمبر ۲۰۱۱ء کی روداد کی توثیق کی گئی اور کونسل کے ۱۸۳ ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ ملاحظہ کی گئی۔ قانون توہین رسالت پر وفاقی وزارت مذہبی امور کی رپورٹ پر بحث کرتے ہوئے کونسل نے فیصلہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل ۲۳۰ کے تحت کونسل کو ریفرنس بھیجنے والی اتھارٹی صدر، وزیراعظم، گورنر، پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں ہیں تاہم توہین رسالت کے ضمن میں وزارت مذہبی امور کونسل کی سابقہ سفارشات سے استفادہ کر سکتی ہے۔ جن کا ریکارڈ کونسل کی رپورٹوں کی شکل میں وزارت کو مہیا کیا جاچکا ہے۔ (محمد الیاس خان) ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ)


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved