Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(192)


Skip Navigation Links. اسلامی نظریاتی کونسل کا ۱۹۲واں دو روزہ اجلاس مؤرخہ ۱۸-۱۹ ستمبر ۲۰۱۳ء کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی صاحب کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان کونسل جناب مفتی غلام مصطفی رضوی، جناب جسٹس (ر) نذیر اختر، جناب جسٹس (ر) مشتاق احمد میمن، جناب ڈاکٹر محمد ادریس سومرو، جناب علامہ محمد امین شہیدی، جناب سید سعید احمد شاہ گجراتی، جناب علامہ محمد یوسف اعوان، جناب مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی، جناب ڈاکٹر محمد مشتاق کلوٹا، جناب مولانا محمد حنیف جالندھری، جناب مفتی محمد ابراہیم قادری، جناب مولانا فضل علی حقانی اور جناب پیر صاحبزادہ خالد سلطان قادری نے شرکت کی۔ کونسل کے اجلاس میں، اخبارات میں آیات قرآنی کی طباعت، DNA ٹیسٹ کی سفارش پر میڈیا اور بعض دیگر اداروں و شخصیات کے ردعمل، بزرگ شہریوں کے لئے شیلٹر ہومز کے بارے میں مسودہ بل، قانون توہین رسالت کے غلط استعمال کی روک تھام، تحقیقات برائے منصفانہ سماعت ایکٹ ۲۰۱۲ئ، شہری و سیاسی حقوق پر عالمی کنونشن، تحفظ نسواں ایکٹ، ۲۰۰۶ئ، شدید اشتعال میں قتل کرنے کی صورت میں سزا میں تخفیف اور نظام معیشت کے حوالے سے سفارشات کے مسودے کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ علاوہ ازیں دیگر اہم امور بھی زیرغور آئے اور ان کے بارے میں سفارشات منظور کی گئیں۔ (محمد الیاس خان) ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ)


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved