Skip Navigation LinksHome : CII's Meetings

CII's Meetings


  Meeting(179)


Skip Navigation Links. سلامی نظریاتی کونسل کا ۱۷۹ واں اجلاس (نئے چیئرمین کی تقرری کے بعد افتتاحی اجلاس) جناب سینٹر مولانا محمد خان شیرانی صاحب، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی صدارت میں آج مؤرخہ ۲۳! دسمبر ۲۰۱۰ء کو کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ جس میں حسب ذیل معزز اراکین کونسل نے شرکت فرمائی: جناب مفتی محمد ابراہیم قادری، جناب ڈاکٹر محمد ادریس، جناب ڈاکٹر انوار حسین صدیقی، جناب مولانا ابو الفتح محمد یوسف، محترمہ ڈاکٹر صبیحہ قادری، محترمہ شاہدہ اختر علی، مفتی محمد صدیق ہزاروی، جناب مولانا فضل علی، جناب مولانا سعید احمد گجراتی۔ اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، محترم چیئرمین صاحب نے اپنے افتتاحی خطاب میں کونسل کی ترجیحات کے تعین پر زور دیا اور اس سلسلے میں مسائل کی نشاندہی کی۔ نئی کونسل کی تشکیل کے موقع پر اراکین کرام نے جناب چیئرمین کی تقرری پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ سینٹر جناب مولانا محمد خان شیرانی صاحب کی بطور چیئرمین کونسل تقرری کے بعد کونسل کے اس افتتاحی اجلاس میں کونسل کے ۱۷۸ ویں اجلاس کی روداد کی توثیق کی گئی۔ کونسل کے ۱۷۸ ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ برائے اطلاع پیش کی گئی۔ فقہ اسلامی پر مبنی اسلامی قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تشکیل دیئے گئے ’’بین الاقوامی مشاورتی نیٹ ورک‘‘ کے قیام اور پس منظر پر روشنی ڈالی گئی۔ کونسل کے امور وسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں عمومی بحث / غور و خوض کیا گیا اور کونسل کے اجلاسوں کے انعقاد کا شیڈول ترتیب دیا گیا۔ کونسل نے ایک قرارداد کے ذریعہ ان اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا جن کے مطابق توہین رسالت کے قانون کی منسوخی، تبدیلی یا اسے کسی بھی طریقے سے غیر مؤثر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے کونسل نے بالاتفاق اس مؤقف کا اظہار کیا کہ توہین رسالت کے موجودہ قانون سے متعلق کسی بھی قسم کے خدشات سے متعلق امور کا باقاعدہ ریفرنس کے ذریعہ کونسل کے علم میں لایا جانا ضروری ہے۔ دستور کی اسلامی دفعات کے تحت یہ صرف کونسل کا استحقاق ہے کہ وہ ملک میں رائج کسی بھی قانون کا قرآن و سنت کے احکام کے روشنی میں جائزہ لے اور اس سے متعلق اپنی رائے اور سفارشات مقننہ کو پیش کرے۔ اس سلسلے میں کونسل نے بالاتفاق اس عزم کا اظہار کیا کہ کونسل مسئلہ پر غور کرتے ہوئے نفس قانون اور اس کی تنفیذ سے متعلق طریقہ کار کے جملہ پہلوؤں نیز قانون کے غلط استعمال سے متعلق مبینہ خدشات کا بالاسیتعاب جائزہ لے کر اس بارے میں اپنی مدلل و مفصل رائے مستقبل قریب میں پیش کرے گی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کونسل سمجھتی ہے کہ معاملہ کا ہمہ جہتی جائزہ لیے بغیر قانون یا اس کی تنفیذ کے طریقہ کار میں تبدیلی ملک میں انتشار اور عوام میں غیر ضروری بے چینی کا باعث بنے گی جس سے بہرصورت اجتناب کیا جانا چاہیے۔ (محمد الیاس خان) ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ)


 Copyright © 2011 Council of Islamic Ideology - All rights Reserved